عمان(این این آئی )اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اہلیہ ملکہ رانیہ العبداللہ نے اپنے فوٹو گرافر کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کی مختصر سی ویڈیو اپنے انسٹا گرام کے اسٹیٹس پرلگائی اور اس کے ساتھ مزاحیہ تبصرہ کیا جو عوام وخواص کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ملکہ رانیا کے فوٹو گرافر فراس کی ایک جگہ ٹھوکر لگنے کی ہے جس پر ملکہ نے مزاحیہ تبصرہ کیا۔ہوا یہ کہ ملکہ رانیا الحسین شہرکے پیلس آف کلچر میں نوجوانوں کے لیے سترہویں سالانہ ملکہ رانیہ العبداللہ ایوارڈ برائے ممتاز استاد، پانچویں سیشن میں ممتاز تعلیمی مشیر کے ایوارڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ایوارڈ برائے ایکسیلینس کے تیسرے سیشن کے فاتحین کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب میں شریک تھیں۔ اس دوران ان کا فوٹو گرافر عکس بندی کے دوران پھسل گیا اور اس کو ٹھوکر لگی۔ملکہ نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی صفحہ پر (اسٹیٹس) فیچر کے ذریعے ایک چھوٹی سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس لمحے کودکھایا گیا تھا جب ان کے ذاتی فوٹوگرافر فراس نے ٹھوکر کھائی۔ انہوں نیاس پر تبصرہ کیا کہ ” فراس کے ساتھ جو ہوا اللہ نے ہی اس کا پردہ رکھا”۔ملکہ نے انسٹاگرام کے ذریعے کہا کہ “ہر استاد اور استانی کا شکریہ جنہوں نے محبت، جذبے اور خلوص کے ساتھ طلبہ کو علم کی منتقلی میں کردار ادا کیا۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے سخت محنت کی۔