ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد محمد یاسین کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے وزیر مقرر

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی )پاکستانی نژاد محمد یاسین کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے امیگریشن و ملٹی کلچرل ازم کے وزیر مقرر کر دیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب پریمئیر ڈینیئل اسمتھ نے 25 رکنی کابینہ کا اعلان کیا۔

محمد یاسین اس سے قبل معاون وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کے پانچ مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ محمد یاسین 1976 میں کلر سیداں سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیگری سے انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ آئل انڈسٹری میں بطور انجینئر ملازمت کرتے رہے ہیں۔صوبائی وزیرِ امیگریشن البرٹا محمد یاسین نے حلف اٹھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں البرٹا کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے اپنی خدمت کا موقع دیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان جانباز خان نے نو منتخب صوبائی وزیرِ امیگریشن و ملٹی کلچرل ازم محمد یاسین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان کا انتخاب پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک اعزاز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…