لاہور ( این این آئی) پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبے کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 100 سے لے کر 250 روپے فی من کا اضافہ کیا گیا۔جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100تا 120روپے اضافہ کیا گیا۔
لاہور میں گندم کی قیمت 4400 روپے جبکہ راولپنڈی میں 4500 روپے فی من سے تجاوز کرگئی۔ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2550 روپے ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق میدہ فائن کی بوری کی قیمت 500روپے اضافے کے بعد 11ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی گندم خریداری بند نہ ہونے سے اوپن مارکیٹ عدم استحکام کا شکار ہے۔