پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

رونالڈو سعودی کلب النصر کے روحانی پیشوا قرار

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( این این آئی) فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کو سعودی کلب النصر کا روحانی پیشوا قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو فری اسٹائل فٹبالر ڈو کم فوک نے کہا کہ رونالڈو النصر کے روحانی پیشوا کی طرح ہیں

وہ ٹریننگ سیشنز میں گروپس کیساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کرتے نظر آتے ہیں۔رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر کیلئے 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو جون 2025 تک کیلئے کیا گیا تھا۔اسٹار فٹبالر نے اس سیزن میں 16 گیمز میں 14 گول کیے لیکن یہ ان کی ٹیم کو سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) ٹائٹل دلوانے میں ناکام رہے تاہم النصر کی ٹیم روایتی حریف التحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔قبل ازیں گزشتہ دنوں رونالڈو کی جانب سے انٹرویو دیا گیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ یورپ میں ہم صبح شام ٹریننگ کرتے تھے لیکن رمضان میں یہاں ٹریننگ 10 بجے شروع ہوتی تھی جو میرے لیے عجیب تھا۔رونالڈو کی سعودی عرب آمد کے بعد فٹبال کے کئی سرکردہ ناموں نے سعودی لیگ میں دلچسپی دکھائی ہے، جس میں کریم بینزیما، نیمار جونئیر، اینگولو کانٹے سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…