پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

روس کی کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کی ایک کاروباری شخصیت پیراشوٹ کی مدد سے ایک ہیلی کاپٹر سے بلندی سے اترنے کی کوشش کی دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں فضا سیزمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی تاجر نے روسی ساختہ Mil Mi-8 ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے زمین سے اپنی اونچائی کا غلط اندازہ گایا۔ وہ 100 میٹر سے زیادہ اونچائی پر تھے جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔ تاہم ان کی یہ مہم جوئی نہ صرف ناکام رہی بلکہ جان لیوا ثابت ہوئی۔گرنے کے بعد روسی تاجر سرگئی تسیگانوف کو فوری طور پر دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کولومنا میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا جسم زخموں سے چور ہوچکا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ چنانچہ 51 سالہ روسی تاجر نے گزشتہ روز آخری سانس لی اور انتقال کر گئے۔شادی شدہ اور بچوں کے باپ سرگئی تسیگانوف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی موت سے پہلے دو دن ہسپتال میں رہے۔ آنجہانی یورپ + ریازان ریڈیو اسٹیشن کے سابق مالک اور روسی ریڈیو ریازان کے بھی مالک تھے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…