پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں جان ماریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے’ امام الحق

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں جان مارے گی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،فوکس ٹریننگ پر ہے، اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے میچز نہ بھی ہو رہے ہوں تو میری روٹین میں فرق نہیں آتا، میرے لیے کوئی آف سیزن نہیں ہے۔

امام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی ٹرننگ وکٹوں کے مطابق یہاں کھیل رہے ہیں، مجھے اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنا ہے، جس کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جب آئے گی تو اس کے بارے میں سوچوں گا، جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئے گا تو دیکھوں گا۔امام الحق نے کہا کہ میں الٹا سیدھا کھائوں یا ٹریننگ نہ کروں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے، میں سارا سال جِم ٹریننگ جاری رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کرداراہم ہو گا، پہلی اور نئی مینجمنٹ میں بہت فرق ہے، براڈ برن کا طریقہ کارمختلف ثقلین مشتاق کا بتانے کا انداز کچھ اور تھا۔امام الحق نے کہا قوم کو ہماری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں، ایشین کنڈیشنز ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کرینگی، پاکستان میں 6سے 7ماہ گرمی پڑتی ہے اس سے واقف ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام ہورہا ہے، سٹرائیک ریٹ پر کام ہونے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو کوچز کی طرف سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، کوچز کی جانب سے تربیتی کیمپ میں بیٹرز کو سپن پرمختلف شاٹس کھیلنے سے متعلق بتایا جارہا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…