ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

برطانیہ ، مختلف وارداتوں میں طالب علموں سمیت 3 افراد قتل

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم (این این آئی ) برطانیہ میں تین مختلف واداتوں میں تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کے مصروف ترین علاقے سٹی سینٹر میں تین مختلف حملوں میں تین افراد قتل جبکہ چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں تین شدیدزخمی ہوگئے،

ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ مگڈالا روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ تینوں افراد کیسے مارے گئے لیکن کہا کہ پہلا حملہ صبح کے وقت ہوا جب شہر کے اندر کی سڑک پر دو افراد مردہ پائے گئے۔ ایک تیسری لاش بعد میں دوسری گلی سے ملی۔ عینی شاہدین نے تقریبا 90 منٹ بعد شہر کے مرکز میں ایک خوفناک منظر بیان کیا جب وین سڑک کے ایک کونے پر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی اور پھر فرار ہو گئی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں واقعات شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں سے تمام بسیں گزرتی ہیں جبکہ اسکول، کالج اور کام پر جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی روزانہ اس علاقے سے گزرتی ہے جس لیے ہر وقت پولیس کی بھاری نفری یہاں تعینات رہتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے دو ناٹنگھم یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…