اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کا کارڈوائرل، بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی۔حارث رؤف کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے
جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق یہ کارڈ دراصل دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے جس میں دلہن کی والدہ اور والد کی جانب سے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نامی ایک صارف نے مذکورہ کارڈ کی تصویر شیئر کیا اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا کہ “یہ دعوت نامہ انہیں شادی میں شرکت کے لیے موصول ہوا ہے تاہم انہوں نے دلہن سے اپنا کوئی رشتہ یا تعلق ظاہر نہیں کیا ہے،وہ یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ “حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ دعوتِ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد ہو گا ۔
UPDATE: UPDATE: Barat is on 6th July & Walima on 7th? https://t.co/Tup47NzFgx
— Mariam✨ (@kiddanferrr) June 8, 2023