ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کی کتنی فیصد آباد چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہے ؟ سروے میں حیران کن انکشاف

datetime 14  جون‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی )ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 19 فیصد ہے جبکہ 9 فیصد افراد ایسے ہیں جو گوگل بارڈ استعمال کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی کمپنی انسائڈر کے مطابق ایک امریکی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے متعلق سروے کیا گیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کی تعداد نہایت ہی کم تھی۔امریکی کمپنی کی طرف سے اپریل میں کیے گئے اس سروے میں 2 ہزار لوگوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف 4 فیصد لوگ روزانہ کی بنیاد پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں جبکہ 1 فیصد افراد روزانہ گوگل بارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق 8 فیصد افراد ہفتے میں کچھ مرتبہ جبکہ 7 فیصد افراد مہینے میں کبھی کبھار چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں۔ سروے میں 81 فیصد ایسے لوگ تھے جو چیٹ جی پی ٹی استعمال ہی نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں میں اکثریت ایسے افراد پر مشتمل ہے جو کسی نئے موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اس سافٹ ویئر کا سہارا لیتے ہیں۔ دوسری طرف چیٹ جی پی ٹی سے کمانے والوں کی تعداد نہایت ہی کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…