بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن میں بھرپورشرکت اورتنظیم سازی کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت اورفوری طور پرصوبوں اورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئرسیاستدان جہانگیرخان ترین کی زیرصدارت استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا

جس میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان ، سیکرٹری جنرل عامرکیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعیداکبرنوانی ،شعیب صدیقی،سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت کرنے اور فوری طور پر ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں،ملکی مسائل دیکھتے ہوئے مستقبل کالائحہ عمل مرتب کررہے ہیں،امیدسے عمل تک قوم کاساتھ دیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے اورصوبوں اورضلعی سطح پرفوری تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…