بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سمندری طوفان بائپر جوائے، پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں موجود پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تعینات کردیئے گئے ہیں، پاک فوج اوررینجرزساحلی علاقوں میں موجود ہے۔

پاک فوج نے متاثرہ مقامات سے لوگوں کومحفوظ مقامات تک منتقل کرنیکاسلسلہ تیزکردیا جبکہ ڈسٹرکٹ اورسول ایڈمنسٹریشن کاعملہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہہمیں پاک فوج کو اپنے درمیان پا کر تسلی اور اطمینان پہنچا، بہت قلیل وقت میں پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلئے پہنچے۔سمندری طوفان کے پیش نظر پاک فوج کی زیر نگرانی امدادی کاروائیاں جاری ہے ، سجاول اور گولارچی میں پناہ گزین کیمپ اورطبی امدادی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔پناہ گزین کیمپوں میں خیمے، راشن اور ابتدائی طبی امداد کی سہولتیں میسر ہیں جبکہ ساحلی علاقوں سے سول آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے ، اب تک 1100 سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کئے جا چکے ہیں۔گزشتہ رات کراچی، حیدرآباد اور بدین میں پاک فوج کے امدادی دستے روانہ کیے گئے تھے۔یاد رہے وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔۔ مسلح افواج کی اعلی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…