پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے سیف سٹی کے غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھالی

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چینی ٹیکنالوجی کمپنی (ہواوے)نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمروں کو ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھالی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چینی کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان، چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چینی کمپنی ہواوے نے سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھائی۔اس ضمن میں ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ رہا ہے جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہو جائے گا، کمپنی 14اگست تک دو ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 500کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کیا جا رہا ہے، کیمروں کے فعال ہونے سے سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر ہو گا۔ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے مطابق 14اگست تک 6ہزار 500کیمرے مکمل فعال حالت میں ہوں گے، سیف سٹی کی ورکنگ میں سافٹ وئیر کے تمام مسائل کو حل کر لیا جب کہ چہرہ شناخت کا سسٹم بھی دوبارہ فعال ہو چکا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…