لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر اپنی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کی درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں۔عدالت عالیہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔