پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بیلٹ فائرنگ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم طالبہ نے 12ویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار انشا مشتاق نے جس نے 2016 میں پیلٹ فائرنگ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود حال ہی میں12ویں جماعت کا امتحان پاس کیا، کہا ہے کہ اس نے مستقبل میں اپنی زندگی کو خود مختار بنانے کے لئے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انشا مشتاق نے جن کا تعلق شوپیاں سے ہے، ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ وہ کس طرح کامیابی کی منزل تک پہنچی۔انہوں نے کہاکہ میں 12ویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے پر بہت خوش ہوں۔ اپنی صحت کے مسائل کے پیش نظر مجھے اس دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ میں ثابت قدم رہی اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ میں نے اپنی پڑھائی اور محنت جاری رکھی۔ بالآخر میں کامیابی ہوگئی۔انشا نے کہا کہ وہ اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین، اساتذہ، دوستوں اور خیر خواہوں کو دیتی ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔23 سالہ انشا مشتاق نے جو 2016 کے احتجاج کے دوران بھارتی فوجیوں کی پیلٹ فائرنگ سے اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئی تھی، 12ویں جماعت کا بورڈ امتحان اچھے نمبروںکے ساتھ پاس کیاہے۔ امتحان کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا گیا اور شوپیاں کے سیدو گاؤں سے تعلق رکھنے والے مشتاق لون کی بیٹی انشا مشتاق نے امتحان میں 73 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔انشا نے کہا کہ وہ اپنے والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتی اور اپنی پڑھائی جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ اپنی زندگی میں خود مختار بن سکے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نابینا طلباء کے لیے خصوصی ادارے قائم کرنے اور انہیں مناسب تربیت فراہم کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ وہ اپنی زندگی کے مستقبل میں خود مختار بن کر باوقار طریقے سے روزی کما سکیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…