ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ہیپاٹائٹس کے مرض میں تیزی سے اضافہ کے بعد راولپنڈی کی چار یو سیز کو ہائی رسک قرار دیدیاگیا

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ہیپاٹائٹس کے مرض میں تیزی سے اضافہ کے بعد راولپنڈی کی چار یو سیز کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت نے امریکی ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کردیا ہے جبکہ نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے ۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ لوکل ہیپپاٹائٹس الیمینیشن اینڈ پریوینشن پروگرام کا آغاز ڈاکٹر جمال ناصر نے کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر انصر اسحاق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز موجود تھے،پروگرام امریکی ادارہ ٹاسک فورس فار گلوبل ہیلتھ کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس میں راولپنڈی کی چار یونین کونسلز پر مشتمل ایک لاکھ آبادی استفادہ کرے گی یہ ہائی رسک یونین کونسلز ہیں جہاں ہیپٹائٹس کے زیادہ مریضوں کا خدشہ ہے،یہ یونین کونسلز 10، 11، 14 اور 15 ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام کو پورے ضلع تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہیپپاٹائٹس ختم ہو،پاکستان میں ہیپٹائٹس کے ڈیڑھ کروڑ مریض ہیں جن میں ہر سال پانچ لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے ،ہیپٹائٹس بی اور سی کی موجودگی کی شرح 9 سے 10 فیصد ہیپروگرام کے تحت ہیپٹائٹس کی تشخیص، ویکسین اور علاج بلامعاوضہ ہو گاڈبلیو ایچ کی او مدد سے راولپنڈی میں ماڈل ویکسینیشن سنٹر بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…