ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کراچی پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی ایک اور سرنگ پکڑی گئی

datetime 13  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی پہلی تحقیقات پر ایکشن ہوا نہیں تھا کہ اسٹیل ٹائون کے علاقے ولی ٹائون میں ایک اور سرنگ پکڑی گئی۔تفصیلات کے مطابق پارکو پائپ لائن سے تیل کی چوری کی تحقیقات ایک طرف، منظم گروہ کی وارداتیں دوسری طرف، پارکو آئل چوری کی تحقیقات پر ایکشن سے قبل ایک اور سرنگ پکڑی گئی۔

اسٹیل ٹائون تھانے میں پارکو اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر رفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تیل چوری کی کوشش پر درج کروایا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں لکھوایا گیا کہ میں بحیثیت اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں، ہماری کمپنی پارکو پیپکو کی زیر زمین پائپ لائن پورٹ قاسم سے ماچھی تک جاتی ہے، میرے سپروائزر نے اطلاع دی کہ کے ایم 008 وی او پی ایریا میں سرنگ کا شبہ ہے، جس پر ہم فوری طور پر اپنی ٹیم اور تھانے کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ڈیوٹی افسر نے بتایا ایک چار دیواری کے اندر دو کمرے بنے ہوئے تھے، چیک کرنے پر 5 فٹ چوڑا 5 فٹ لمبا اور 10 فٹ گہرا گڑھا بنا ہوا مل گیا، گڑھے کے اندر 3 فٹ چوڑی 3 فٹ اونچی 12 فٹ لمبی سرنگ بنی ہوئی تھی، جسے چھپانے کے لیے اس پر لکڑی کا تختہ رکھا گیا تھا۔سیکیورٹی افسر رفیق نے مزید بتایا ہم نے دیکھا کہ سرنگ ہماری کمپنی کی پائپ لائن کی طرف جا رہی تھی، اور یہ ہماری پائپ لائن سے 280 فٹ دور تھی، مکان چیک کرتے وقت ایک آدمی موجود تھا جو کہ فورا بھاگ گیا۔انھوں نے رپورٹ میں کہا معلومات کرنے پر پتا چلا مکان عبداللہ اور نثار احمد نے کرائے پر لیا تھا، میرا دعوی ہے کہ عبداللہ اور نثار نے مکان پائپ لائن سے تیل چوری کی غرض سے لیا۔مقدمے کے متن کے مطابق سرنگ کے اندر کھدائی کا سامان موجود تھا، سرنگ سے 2 بیلچے 2 بیکم، کسی، ہولہ کھرپی کلہاڑی برآمد ہوئی، خالی باچکوں کا گٹو، 4 بالٹیاں، چھوٹی سیڑھی اور ٹوکری بھی ملی۔نجی کمپنی کے سیکیورٹی افسر نے مطالبہ کیا کہ تیل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…