پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سیلاب متاثرہ کسانوں کو بنا سود قرضے دینے کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نیشنل بینک آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے سود سے پاک وزیراعظم کسان پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ان کسانوں کا مالی معاونت فراہم کرنا ہے جنہوں نے سیلاب کے باعث نقصانات برداشت کرنے پڑے اور انہیں مالی تعاون کی ضرورت ہے۔

این بی پی ایسے کسانوں کو خاص طور پر بیج اور کھاد کی خریداری کے لئے 2 لاکھ روپے تک قرضوں کی فراہمی کی پیشکش کررہا ہے۔بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ قرض ان کسانوں کو دیا جائے گا جن کے پاس اپنی زرعی اراضی نہیں ہے۔ پیکیج کے تحت قرضہ 6 ماہ کی مدت میں بآسانی اور سہولت کے ساتھ واپس کیا جاسکتا ہے۔ جن کسانوں کے پاس اپنی زرعی زمینیں ہیں وہ 5 لاکھ روپے مالیت تک کے قرضوں کے لئے اہل ہوں گے۔کسان اس قرض کی رقم کو لائیواسٹاک سمیت دیگر زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ قرضہ 6 ماہ سے 3 سال کی مدت میِں واپس کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قرض خواہ کے حالات کی بنیاد پر واپس ادائیگی کے آسان اور باسہولت آپشنز رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ این بی پی کے زرعی افسران درخواست کے پورے عمل کے دوران کسانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تکنیکی معاونت اور ماہرانہ مشورے دیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…