ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سندھ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار، کراچی سرفہرست

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ میں بے روزگاری کی شرح 3.9 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی ڈویژن بے روزگاری کے تناسب میں 11.18 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست ہے، ناخواندہ نوجوانوں کے مقابلے میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔گیلپ پاکستان اور پرائڈ کی جانب سے لیبر فورس سروے 2020-21 کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ تحقیق کی گئی ہے

جس کے مطابق سندھ میں مجموعی بے روزگاری کی شرح 3.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، 15 سے 29 سال تک کے نوجوانوں میں بے روزگاری کا تناسب سب سے زیادہ ہے، سند یافتہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے بے روزگار افراد کی تعداد 23.6 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں ایک عجیب بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق سندھ میں کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مقابلے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بڑا حصہ بے روزگار ہے۔پرائڈ کے ڈائریکٹر پالیسی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر شاہد نعیم نے کہا ہے کہ سندھ میں بے روزگار نوجوانوں کی 41 فیصد کی نمایاں شرح میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرچکی ہے، تعلیم کا یہ تناسب ڈویژنوں میں مختلف ہے، حیدرآباد، کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بے نظیر آباد ڈویژنوں میں یہ شرح بالترتیب 33 فیصد، 47 فیصد، 42 فیصد، 34 فیصد، 46 فیصد اور 27 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے مرکزی دھاروں میں قابلِ ذکر تکنیکی مہارتوں کو متعارف کروانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئی روزگار یا نوکری حاصل کرسکیں۔

ادارہ شماریات کے ذریعے کیے جانے والے لیبر فورس سروے میں ایک لاکھ خاندانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سروے کے کلیدی نتائج کے مطابق سندھ کے ڈویژنز، آبادی کے لحاظ سے نمایاں طور پر مختلف ہیں جس میں 16.7 ملین کے ساتھ کراچی سب سے بڑا اور 4.5 ملین آبادی کے ساتھ میرپور خاص سب سے چھوٹا ڈویژن ہے۔

حیدرآباد ڈویژن میں دیہی آبادی کا سب بڑا حصہ 7.1ملینجبکہ کراچی میں شہری آبادی 15.5ملین کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ آبادیاتی تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ صرف سندھ میں 15 سے 20 سال کی عمر کے 13.2 ملین نوجوان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…