مانسہرہ(این این آئی)مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ جانے والی سڑک کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹورسٹ حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابو سر ٹاپ سڑک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی، جاری کردہ دورانیہ کے علاوہ سڑک پر سفر کی اجازت نہیں ہے، سیاح حضرات پریشانی سے بچنے کیلئے انہی اوقات کے دوران بابو سر ٹاپ کے سفر کو یقینی بنائیں۔ مانسہرہ کی ٹریفک پولیس اور ٹورسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جھلکڈ اور زیروپوائنٹ کے مقام پر سیاح حضرات کیلئے رات کے وقت سفر کی پابندی عائد رہے گی۔ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے ناران چوکی کے پی ٹی سی ایل نمبر 0997-430075پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔