پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سمندری طوفان کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال رکھی جائے، وزیر آئی ٹی کی ہدایت

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر متعلقہ حکام سے ہنگامی رابطے شروع کردیئے ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کو ہدایت کی کہ میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے

ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹاورز اور آپٹیکل فائبر کیبل کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں۔امین الحق نے کہاکہ ممکنہ طوفان اور شدید بارشوں میں نیٹ ورکنگ نظام کو فعال رکھنے کے اقدامات کیئے جائیں، ہنگامی صورتحال میں انٹرنیٹ وموبائل سروسزبحال رکھنے کے متبادل اقدامات لازمی ہیں، پی ٹی اے ٹیلی کام کمپنیوں سے مکمل رابطے میں رہے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول سمیت طوفان سے ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اقدامات پرتبادلہ خیال کیا اور اپنی وزارت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔امین الحق نے کہا چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کو گجر نالہ، اورنگی نالہ کی صفائی اور بہائو کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تیزرفتار ہوائوں سے بجلی کے کھمبے، درخت اور بل بورڈز گرنے کا خدشہ ہے اور بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔امین الحق نے کہا کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام اورٹوٹی سڑکوں کی ہنگامی مرمت سے صورتحال کو بہتر کیا جاسکتا ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے کے الیکٹرک کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے، انہوں نے پی ڈی ایم اے کے سلیمان شاہ کو ٹھٹھہ، سجاول، کیٹی بندر سمیت تمام علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…