پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے،سائرہ بانو

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے)کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کو وجود میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے4سال تک ہمیں بتایا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہیں، آج وہ سب اچھے ہوگئے

اب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ مل کر چلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی، گزشتہ ٹیکس ہدف پورا نہیں کیا گیا تو اس بار کیسے ہوگا؟ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن عوام ڈیفالٹ کرگئے ہیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا مضبوط کردار ہوتا ہے لیکن ہمیں اپوزیشن وہاں نظر نہیں آرہی بلکہ اپوزیشن لیڈر تو یہ کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ زرداری صاحب پنجاب میں متحرک ہیں،الیکشن ضرور ہوں گے، وہ اپنی زبان کے پکے ہیں، ن لیگ کیلئے الارمنگ صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے، مسئلہ ن لیگ کو ہے، زرداری صاحب کے پاس جنوبی پنجاب میں سیٹیں ہیں۔جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں اپنا ووٹ بینک ڈھونڈ رہی ہے، اب سیاسی گیم دلچسپ مراحل میں داخل ہوچکا ہے، جس طرح ہارنے والا بچہ لڈو کی گوٹیاں اڑا دیتا ہے شاید ن لیگ بھی ایسا ہی کرے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…