لندن ( این این آئی )آسٹریلیا نے بھارت کو ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔آسٹریلیا لندن کے اوول گرائونڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بن گیا ۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا تمام آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔آسٹریلیا 5 بار ورلڈکپ، 2بار چمپئن ٹرافی ، ایک بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اپنے نام کرچکا ہے اور اب ٹیسٹ چمپئن شپ بھی جیت کر آسٹریلیا تمام آئی سی سی مینز ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔