بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سمندری طوفان، سندھ حکومت کے ہنگامی اقدامات

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان کے پیشِ نظر مختلف حادثات و تباہیوں سے بچنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کمشنر کراچی اور حیدر آباد کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس فوری کلیئر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کمشنر کراچی اور حیدر آباد کو دونوں شہروں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کنٹرول روم، ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ ممکنہ طوفان سے دو چار علاقوں کے رہائشیوں کی حفاظت اور ان کا انخلا یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں امدادی ٹیموں اور ضروری سامان کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بلدیاتی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے میں رہیں۔ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ طوفان سے متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…