اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

حریم شاہ نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں! سیکیورٹی چاہیے، صندل خٹک

datetime 12  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں

حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سے تنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کروائی،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک نے درخواست دائر کی تھی جس میں درج تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں، حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے مجھے سکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کیلئے تھانے گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…