بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر ٹیکس چھوٹ برقرار

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے خدشات کے باوجود نئے مالی سال کے بجٹ میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای ویز) کی تیاری پر ٹیکس کی بڑی رعایتیں برقرار رکھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ فنانس بل 24-2023 کو پڑھنے کے بعد ہم اس اتفاق رائے پر پہنچے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت مخلوط حکومت نے پی ٹی آئی کی 2021 کی اس پالیسی کو جاری رکھا ہے جس کے تحت ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 22 فیصد ٹیکس رعایت دی گئی ہے،

یہ لگ بھگ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی کار ہوتی ہے جسے خریدنے کی استطاعت مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس نہیں صرف امرا ہی رکھتے ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ 1800 سی سی اور اس سے اوپر کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس پہلے بالترتیب 8.5 فیصد اور 12.75 فیصد تھا، اسی طرح ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے کچھ مخصوص حصوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی پہلے 2 مختلف ٹیکنالوجی کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پلگ-اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی) پر بالترتیب 3 فیصد اور 4 فیصد تھی، 24-2023 کے بجٹ میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، یعنی 2021 کی پالیسی کو آئندہ مالی سال کے لیے بھی توسیع دے دی گئی ہے۔

آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور ذرائع کے مطابق حکومت نے ایس آر او 693 کے تحت مقامی حصوں کی فہرست میں مزید پرزے شامل کیے ہیں جس سے ایک معیاری کار کی قیمت 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1300 سی سی سے زیادہ کی استعمال شدہ کاروں پر فکسڈ امپورٹ ڈیوٹی کو بھی ختم کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ایڈ ویلیورم پر آئے گی جو انڈر انوائسنگ کا شکار ہوسکتی ہے، اس اقدام سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…