پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پشاور میں پولیس بکتر بند پر شدت پسند کی لاش رکھنے کا واقعہ، ایس ایچ او معطل

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ، این این آئی)پشاور میں پولیس کی بکتربند پر شدت پسند کی لاش گھمانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، کچھ دن قبل پشاور کے علاقے متنی میں آپریشن کے دوران شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا اور بعد میں بکتربند پر رسیوں سے لاش باندھ کر لائی گئی تھی۔اس واقعہ پر کپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور پولیس نے تھانہ متنی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

واضح رہے کہ بکتر بند گاڑی پر دہشت گرد کی لاش کو رسی سے باندھ کر شہر میں گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت کے علاقے متنی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے 6 اپریل کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کیا، جس کی لاش بعد ازاں بکتر بند کے آگے رسیوں سے باندھ کر شہر میں گھمائی گئی۔دہشت گرد کی شناخت عظمت عرف ملنگ کے نام سے ہوئی تھی ،جس کا تعلق شینا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔دہشت گرد کی لاش کو بکتر بند گاڑی پر رسی سے باندھ کر شہر میں گھمایا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد کی لاش کو رسیوں سے باندھ کر انڈس ہائی وے پر گھما کر تھانے لایا گیا۔اس دوران پولیس افسران دہشت گرد کی لاش کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے جب کہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو تحقیقات کا حکم دیا، جس پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر جلد رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…