قاہرہ(این این آئی)ایک سنگین جرم نے مصر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس گھنانی اور دل دہلا دینے والی واردات میں نوجوان نے جھگڑے کے دوران باپ کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر اس کی لاش آٹھویں منزل سے نیچھے پھینک دی۔
دل دہلا دینے والی واردات کو لوگوں کو علم اس وقت ہوا جب انہوں نے سیدہ زینب علاقے کی ایک گلی میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے یہ دریافت کیا کہ مقتول ایک 57 سالہ شخص تھا جسے اس کے جسم پر چھریوں کے 6 زخموں سے قتل کیا گیا تھا۔ بلندی سے گرنے کی وجہ سے اس کے سر کا ایک حصہ چکنا چور ہوگیا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر موجود کیمروں کو اتارنے کے لیے اپنے پاس رکھا اور عینی شاہدین کو بھی سنایا گیا تاکہ واقعے کے حالات کا پتہ چل سکے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس قتل کے پیچھے مقتول کے بیٹے کا ہاتھ ہے۔ یہ واقعہ ان کی رہائش گاہ کے اندر جھگڑے کے بعد پیش آیا۔مقتول کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے اور اس سے متعلق حالات کی فوری مزید تحقیقات کی جائیں۔