پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سارہ علی خان نے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے لب کشائی کردی

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے لب کشائی کردی۔گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شبمن گل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کسی رشتے میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے نہ تو اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید کی گئی اور نہ ہی کرکٹر شبمن گل نے اس پر کچھ واضح طور پر کہا۔اب اپنی نئی فلم ’’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی کرکٹر سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ان کا ہونے والا ساتھی کس شعبے سے منسلک ہے، وہ چاہے ڈاکٹر ہو، کرکٹر ہو، انجینئر ہو، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، بس میری اور اس کی اچھی بانڈنگ ہونی چاہیے۔میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ارادہ رکھتی ہیں؟سارہ علی خان نے سوال کے جواب میں کہا ‘میں آپ سے سچ کہوں گی، مجھے لگتا ہے اور میں یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں، میں ابھی تک اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملی جس کے بعد مجھے لگا ہو کہ اس کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہے۔واضح رہے کہ شبمن گل کے ساتھ بھارتی میڈیا پر سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…