جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 50 سے زائد حرم گائیڈز تعینات

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی )مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے پاکستان حج مشن نے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے عازمین کی رہنمائی کے لئے 50 سے زائد حرم گائیڈز تعینات کیے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایاکہ حرم گائیڈز حرم کے 7 دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے ہر وقت موجود رہیں گے۔

حکام نے بتایا کہ رش کے باعث مسجد الحرام کا گرانڈ فلور صبح 10 بجے سے پہلے ہی مکمل بھر گیا تھا جس کے باعث سعودی حکام مزید زائرین کو اوپری منزلوں اور حرم کی نئی توسیع کی جانب بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں آج 40 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج موجود ہیں، شام تک 3 ہزار عازمین مدینہ منورہ میں قیام مکمل کرکے مکہ پہنچیں گے

جبکہ شام تک 26 سو سے زائد عازمین براستہ جدہ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔حکام کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پاکستانی عازمین حج کو بسوں پر ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…