پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پا کستان نے چینی پر وفیسرز کو ’’ ستارہ امتیاز‘‘میڈل سے نواز دیا

datetime 9  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں پاکستانی سفارتخانے نے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور پروفیسرکونگ جولان کو پاکستان کے ’’ ستارہ امتیاز‘‘میڈل سے نوازا۔چین میں پاکستان کے سفارت خانے نے 7 جون کو ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی اور پیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تانگ منگ شنگ اور کونگ جولان کو پاکستان کا ’’ستارہ امتیاز‘‘میڈل دیا۔

چین میں پاکستانی سفیر معین حق نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور ’’آہنی بھائی‘‘ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 72 سال سے، دو طرفہ تعلقات مسلسل ترقی کرتے رہے ہیں۔چین پاک تعلقات ایک ایسی بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو جدید بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔پاکستان اور چین کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے، سیاحتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں نئی تحریک پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ پروفیسر تانگ اور پروفیسر کونگ دونوں نے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں 50 سال تک خدمات سر انجام دی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔میڈل حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں پروفیسر تانگ منگ شنگ نیچین میں اردو کی تدریس اور تحقیق کے لیے سخت محنت جاری رکھنے اور چین پاک دوستی کو نسل در نسل مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔پروفیسر کونگ جولان نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے ’’ستارہ امتیاز‘‘کا تمغہ حاصل کرنا ان کی اردو تدریس اور علمی تحقیق کی مکمل توثیق ہے اور یہ ان کے لییحوصلہ افزائی بھی ہے۔2006 میں، تانگ منگ شنگ اور کونگ جولان کو پاکستانی حکومت کی طرف سے “ستارہ عظیم رہنما” میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…