ممبئی (این این آئی) ممبئی میں 56 سالہ شخص نے اپنی ساتھی کو درخت کاٹنے والی آری سے قتل کرنے کے بعد جسمانی اعضا کو پریشر ککر میں پکادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوفناک واقعہ ممبئی کی میرا روڈ سڑک پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں آیا جس کے بعد عمر رسیدہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت منوج سہانی اور مقتولہ کی شناخت سرسوتی وادیا کے نام سے ہوئی، دونوں افراد پچھلے 3 برس سے گیتا آکاش نامی بلڈنگ میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھاکہ پڑوسیوں نے فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر فلیٹ سے جسمانی اعضا برآ مد کرلیے، اعضا دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ خاتون کا قتل 3 سے 4 روز پہلے ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے درخت کاٹنے کی آری سے خاتون کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے، بعد ازاں انہیں پریشر ککر میں پکاکر پلاسٹک کے بیگز میں بھر لیا تاکہ انہیں ٹھکانے لگایا جاسکے لیکن پولیس نے وقت پر پہنچ لاش کی باقیات تحویل میں لے لیں۔پولیس کے مطابق منوج کا اپنی خاتون ساتھی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے خاتون کو ٹکڑے کرکے قتل کردیا۔