اسلام آباد (این این آئی)مالی بحران کا شکار صنعت کاروں کو حکومت نے بجٹ سے قبل 30ارب کے ریفنڈز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیصل آباد کے صنعتکاروں کو30ارب کے ریفنڈزجاری کردیئے ہیں، چیئرمین پی ایچ ایم اے نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز ملنے سے گرتی ہوئی ایکسپورٹ کو سہارا ملے گا۔
قبل ازیںوزیراعظم نے نوجوانوں،خواتین،کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی، بجٹ میں نوجوانوں، خواتین، زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی گئی۔نوجوانوں کو بلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈامنٹ فنڈ بنائے جائیں گے، پنجاب انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈا منٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے،اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلبا وطالبات کو وظائف دئیے جائیں گے۔