پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گلوبل فنڈ نے پاکستان کے ٹی بی اور ملیریا پروگرام کیلئے 282 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ گلوبل فنڈ نے پاکستان کے ٹی بی اور ملیریا پروگرام کیلئے 282 ملین ڈالر زگرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامن مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم اور وزارت صحت کے افسران خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامن مینجمنٹ یونٹ کو مزید مضبوط اور اس کی استعداد کار کو مزید بڑھائیں گے۔وزارت صحت کی کوششیں رنگ لے آئیں۔منظوری گلوبل فنڈ کی ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گرانٹ ٹی بی اور ملیریا جیسی بیماری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ 2003 سے اب تک پہلی مرتبہ پاکستان کی فنڈنگ درخواست کو گلوبل فنڈ کی پہلی ونڈو میں منظوری دی گئی۔عبد القادر پٹیل نے کہا کہ میں گلوبل فنڈ کی ٹیم کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کے کیس کو لڑا ہے۔ڈبلیو ایچ او یو ایس ایڈ یونیسف یو این ایڈز کے ڈونرز کا بھی مشکور ہوں،ان اداروں نے گرانٹ حاصل کرنے میں پاکستان کو تکنیکی مدد دی ،وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور صحت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…