اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

رات 2بجے بھی کال کرو تو نواز شریف ملاقات کیلئے بلا لیتے تھے، افتخار ٹھاکر

datetime 7  جون‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رات 2 بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے بہت آسانی سے ملاقات ہوجایا کرتی تھی

انہیں کبھی بھی فون کرو تو آگے سے پوچھتے تھے کہ کون کون ہے؟ انہیں بتا ئوتو کہتے تھے کہ فوری آجا۔انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے 2بجے بھی کال کر کے کہو کہ 10منٹ بات ہو سکتی ہے؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10منٹ کیوں، آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی ہے فوری آجائیں۔ایک اور سوال پرافتخار ٹھاکر نے بتایا کہ حکمرانوں سے ہمیں کوئی کام نہیں ہوا کرتا تھا ہم تو میاں صاحب کے ساتھ جگتیں مارنے کے لئے چلے جایا کرتے تھے۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ بہت پیارے ہیں، اب بھی اگر کبھی کسی پروگرام کیلئے لندن جانا ہو تو ان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر چلے جایا کرتے ہیں جہاں وہ طعام وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…