جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گورنر سندھ کا طویل القامت شخص نصیر سومرو کے لیے ہر ماہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان، بڑی یقین دہانی بھی کرا دی

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے ہر ماہ 50ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عرصے سے علیل طویل القامت شخص نصیر سومرو کے گھر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی۔

گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو جنریٹر، یو پی ایس، بیڈ، ہر ماہ 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جولائی میں دیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، ہم اپنے فخر پاکستان کہلائے جانے والوں سے ایسا سلوک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں نصیر سومرو کے قد کے مطابق بیڈ بنوا کر دیا جائے گا، مخیر حضرات سے کہہ کر نصیر سومرو کے لیے ایک گھر بھی دلائوں گا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مویشی منڈی جانے والے لوگوں سے لوٹ مار کی مذمت کرتا ہوں، پولیس اور انتظامیہ حفاظتی اقدامات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…