پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ، وسیم اکرم کا بھارتی فاسٹ بولرز کو اہم مشورہ

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سابق پاکستانی کپتان، فاسٹ بولر وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں شرکت کے حوالے سے بھارتی فاسٹ بولرز کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے خلاف تحمل سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بولرز کو نئی گیند سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ 10 سے 15 اوورز تک سوئنگ کرتی ہے، اس لیے بطور فاسٹ بولر پہلے 10 سے 15 اوورز میں اضافی رنز نہ دیں۔انہوں نے اوول گرائونڈ کی پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پچ عام طور پر برصغیر کی ٹیموں کے حق میں ہوتی ہے لیکن ہم نے یہاں کا دورہ ہمیشہ اگست کے آخر یا ستمبر کے آغاز میں کیا ہے۔لیکن اب بھارت اور آسٹریلیا کا میچ جون میں ہو رہا ہے تو وسیم اکرم کا خیال ہے کہ گرائونڈ میں پچ اور بال دونوں ہی نئی اور مختلف ہوں گی۔بھارت لندن کے اوول کرکٹ گرائونڈ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کا سامنا کررہا ہے ۔واضح رہے کہ وسیم اکرم نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنے 17 سالہ شاندار کیریئر میں پاکستان کے لیے کل 414 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں اور دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…