منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پشاور میں بی آرٹی بسیں چلانے والی نجی کمپنی صوبائی حکومت کی نادہندہ نکلی

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور میں بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کی نادہندہ نکلی، نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے۔دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے،کمپنی سے صوبائی حکومت کا 16لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائیکا معاہدہ طے پایا تھا۔نگراں وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے بتایا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے، نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر اب بھی ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔دوسری جانب بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں، بقایات کی ادائیگی سے متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…