ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج انتظامات کے لیے خیموں کی تیاری کا آغاز

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی )منی میں ان دنوں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں، حج مشنز اور طواف کمپنیوں کے درمیان حجاج کرام کے قیام لیے خیموں کی تیاری ، اور یوم ترویہ اور ایام تشریق کے موقع پر عازمین حج کے استقبال کی تیاری کے سلسلے میں مقابلے کی کیفییت ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق منی میں حج انتظامیہ تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے تیاریوں کی مکمل نگرانی کرتی ہے، جو ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے خدمت جاری رکھی ہوئے ہیں تاکہ تمام حجاج کرام اپنی رسومات کو آسانی اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کر سکیں۔سفید خیموں کا یہ شہر شہد کی مکھیوں کے چھتے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔منی کے مقام پر کیمپوں کی تیاری سے منسلک ایک کمپنی کے جنرل سپروائزر مصطفی ہادی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت کیمپوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان میں بجلی کی فراہمی ،پلمبنگ ، روغن، سجاوٹ اور بیت الخلا کا انتظام بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں کے دوران کیمپوں میں گدوں، بستروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کیمپوں کے اندر تمام انتظامات اور آلات نصب کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں باورچی خانوں اور ریسٹورنٹ کی تیاری بھی مکمل ہوجائے گی۔مقام منی ، حرم شریف کی حدود میں مکہ مکرمہ اور مزدلفہ کے درمیان مسجد الحرام سے 7 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔منی میں زائرین ذی الحجہ کی نویں، گیارہویں اور بارہویں رات گزارتے ہیں ، جبکہ تاخیر کرنے والے تیرہ ذی الحجہ کی رات بھی یہاں گزارتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…