پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم نے کئی سالوں سے لاپتہ بچی کو والد سے ملوا دیا

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم نے نو سال کی عمر میں اغوا ہونے والی بچی کو دوبارہ والد سے ملوادیا۔ریان اسکرکا نامی شخص جن کے پاس لاپتہ ہونے کے وقت اپنی بیٹی کائلہ انبیہون کی مکمل تحویل تھی وہ 5 جولائی 2017 کو جنوبی ایلگین کے علاقے وہیٹن میں اس کی ماں کے گھر سے اسے لینے گئے تھے لیکن اس بچی کو اس کی ماں ہیتھر انبیہون نے اغواء کر لیا تھا اور یوں یہ ماں اپنی بیٹی کو لے کر برسوں تک اِدھر ادھر بھاگتی رہی۔

نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن نے اس بچی کی گمشدگی کے بعد آن لائن گمشدگی کے انتباہات بھی شائع کیے اور ڈیجیٹل تصاویر پوسٹ کیںجس کے بعد اسے گزشتہ ہفتے کے آخر میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشیویل میں ایک سٹور کے مالک نے دیکھا اور پہچان لیا کیونکہ سٹور کے مالک نے اس بچی کا چہرہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلمان سولوڈ مِسٹریزمیں دیکھا تھا۔سٹور مالک نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا اور بچی کی ماں جس کے پاس بچی کے اغواء کے وقت صرف اس سے ملاقات کے حقوق تھے کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے کائلہ کے والد ریان کو بچی کی بازیابی کی اطلاع دے جو اب 15سال کی ہے اور حفاظتی تحویل میں بالکل خیریت سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…