منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی سطح پر اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچ گئی

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)گزشتہ سال کے آخر میں عالمی سطح پر اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سات کروڑ سے زیادہ تک پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکوں میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کی نگرانی کے مرکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ 2021 کے بعد سے یہ اعداد و شمار 20 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

پچھلے سال نئے افراد کی نقل مکانی کے بڑے اسباب میں ایک تو یوکرین کی جنگ تھی، جس میں رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اور دوسرا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب تھے جن کی وجہ سے 80 لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔2022 کے آخر تک دنیا بھر میں، تنازعات اور تشدد کے باعث ، چھ کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو اندرونی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔دنیا بھر میں تقریبا تین چوتھائی بے گھر افراد 10 ممالک میں تھے،جن میں شام، افغانستان، جمہوریہ کانگو، یوکرین، کولمبیا، ایتھوپیا، یمن، نائجیریا، صومالیہ اور سوڈان،شامل ہیں۔ناروے کی مہاجرین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگیلینڈ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال تنازعات اور آفات نے لوگوں کی پہلے سے موجود کمزوریوں اور عدم مساوات کو اجاگر کیا ، جس سے نقل مکانی میں اس قدر اضافہ ہوا جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…