پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کو سیلفی لیتے مداح کا ہاتھ جھٹکنا مہنگا پڑ گیا

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر سیلفی لیتے مداح کا ہاتھ جھٹکنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ ان دنوں ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی شاہ رخ کو اداکارہ تاپسی پنو اور فلم کی کاسٹ کے ہمراہ کشمیر سے شوٹنگ کے بعد ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر جب شاہ رخ کو دیکھ کر مداحوں نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے فورا ہاتھ بڑھا کر ایک مداح کا ہاتھ نیچے کردیا بعد ازاں سکیورٹی حصار میں اداکار کو گاڑی تک پہنچایا گیا۔سوشل میڈیا ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگ خان کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اداکار کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اس مداح نے تو شاہ رخ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا پھر بھی اتنا برا رویہ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ہماری ہی وجہ سے اسٹارز بنتے ہیں اور پھر ہمارے ساتھ ہی ایسا کرتے ہیں۔ایک صارف نے میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میڈیا والے کہتے ہیں کہ شاہ رخ بہت عاجز ہیں، انہیں یہ ویڈو دکھا ئواور بتائو کتنا عاجز ہے جبکہ ایک صارف نے کنگ خان پر سلمان خان کو ترجیح دے دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…