بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چین کا اکیلی خواتین کو مصنوعی طریقے سے ماں بننے کی اجازت دینے پر غور

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )آبادی میں کمی پر قابو پانے کے لیے چین اکیلی خواتین کو ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف)ٹریٹمنٹ یعنی مصنوعی طریقے سے بچے پیدا کرنے کی قانونی طور پر اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پالیسی میں ان تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین بھی زچگی کی چھٹیاں مع تنخواہ لے سکیں گی اور بچوں پر ملنے والی سبسڈیز بھی حاصل کر سکیں گی جو پہلے صرف شادی شدہ جوڑوں کے لیے دستیاب تھیں۔

اس سے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو میں رہنے والی 33 سالہ طلاق یافتہ چن لوجن جیسی خواتین کو فائدہ ہوا ہے، وہاں فروری میں غیر شادی شدہ خواتین کے بچوں کی رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے، اس پالیسی کو چین پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں نافذ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

چن لوجن نے کہا کہ سنگھ پیرنٹ بننا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہے لیکن میں اس فیصلے سے خوش ہوں، شادی کرنا یا نہ کرنا بھی ہر فرد کا فیصلہ ہے، ہمارے یہاں پالیسیوں میں نرمی کردی گئی ہے اور میں جانتی ہوں کہ بہت سی اکیلی رہنے والی خواتین آئی وی ایف کر رہی ہیں۔6 دہائیوں میں پہلی بار چین کی آبادی میں کمی اور عمر رسیدہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے بارے میں فکرمند چینی حکومت کے سیاسی مشیروں نے مارچ میں تجویز پیش کی تھی کہ اکیلی رہنے والی اور غیر شادی شدہ خواتین کو دیگر سروسز کے علاوہ بیضے منجمد کرنے اور آئی وی ایف تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، تاہم چین کے سیاسی رہنماں نے ان تجاویز پر اعلانیہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شنگھائی اور جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے نے بھی غیر شادی شدہ خواتین کو اپنے بچوں کو رجسٹر کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اکیلی رہنے والی خواتین کے لیے آئی وی ایف سروسز پر پابندی برقرار ہے۔اکیڈمک جنرلز اور انڈسٹری ماہرین کے مطابق چین کے سرکاری و نجی ہسپتال اور کلینکس آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے سالانہ تقریبا 10 لاکھ سائیکلز فراہم کرتے ہیں جبکہ باقی دنیا میں یہ تعداد 15 لاکھ ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ صنفی عدم مساوات چینی معاشرے کا ایک بدنما داغ ہے جس کا سامنا اکیلی حاملہ خواتین کو کرنا پڑتا ہے اور محدود سرویز کی وجہ سے آئی وی ایف کی حقیقی طلب جاننا مشکل ہے۔چین نے 1980 سے لے کر 2015 تک ون چائلڈ پالیسی اپنا رکھی تھی جس کی وجہ سے بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے، خیال رہے کہ چین میں اب یہ حد 3 بچوں تک بڑھا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…