ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج اخراجات کیلئے درکار ڈالرز کی وزارت حج کو فراہمی شروع کردی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حج اخراجات کیلئے درکار ڈالرز کی وزارت حج کو فراہمی شروع کردی گئی، 5کروڑ ڈالرز پہلی قسط کی صورت میں حج ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کردئیے گئے، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجاجائے گا۔

وزارت مذہبی امور کو حج اخراجات کے لئے درکار 21کروڑ30لاکھ ڈالرز کی فراہمی شروع کردی گئی ، اسٹیٹ بنک نے 5 کروڑ ڈالرز کی پہل قسط جاری کردی، 4کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے جو تین سے چار روز میں پاکستانی حج ڈائریکٹوریٹ سعودیہ کو منتقل ہوجائیگی، وزارت مذہبی امور کو درکار رقم چار اقساط میں فراہم کی جارہی ہے، وزارت مذہبی امور کے مطابق 6کروڑ ڈالرز کی تیسری قسط 30اپریل جبکہ 6کروڑ 30لاکھ ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے تک درکار ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم ایئر لائنز کو کرائے،رہائش گاہوں،ٹرانسپورٹ اور ٹیکسز کی مد میں ادا کئے جانے ہیں، رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا جبکہ کوٹہ سے تقریباً نو ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد آٹھ ہزار رہی،سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 44ہزار 190 کے کوٹہ پر 28ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…