منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کے بلے اور کٹس چوری

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) نیا کی مہنگی ترین اور پْرکشش بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے سامان چورلے اڑے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں شکست کے دلدل میں پھنسی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو سفر کے دوران ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا،5 میچز کھیل کر کامیابی سے محروم دہلی

کیپیٹلز کے کھلاڑی اب اپنے بلوں، پیڈز، جوتوں، گلووز اور دیگر سامان سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی بنگلور سے دہلی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد اپنے سامان سے محروم ہوئے جس کا کھلاڑیوں کو ایک دن بعد معلوم ہوا جب ان کے پاس ایک دن بعد کارگو سے کٹ بیگ واپس آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تمام کھلاڑیوں کے بلے چوری ہوگئے جبکہ ٹیم کے بیٹر یش دھل کے کم از کم 5 بلے غائب ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے 3، مچل مارش کے 2 اور انگلینڈ کے فِل سالٹ کے 3 بیٹ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کے جوتے، گلووز اور دیگر کرکٹ کا سامان بھی غائب ہے۔رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے بلے کی قیمت ایک ایک لاکھ روپے تھی جن کی مجموعی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ پولیس سے مدد لینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل 2023 میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے فی الحال کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…