کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے عید الفطرکے موقع پرکورونا وائرس سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔کورونا ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عوام عید کے موقع پرکووڈ سے محفوظ رہنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تجاویز پرعمل کریں،سماجی فاصلہ برقراررکھیں اور پہلے کی طرح ماسک کا استعمال ضرورکریں ۔ایڈوائزری کے مطابق خاص طورپررش والی جگہوں پرجانے سے پرہیزکیا جائے، صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں،اگر کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو اپنے قریبی مرکز صحت پر جا کر کووڈ کا ٹیسٹ کروائیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اگرآپ کو کووڈ ویکسین لگے چھ ماہ سے ایک سال گزر چکا ہے تو حکومت سندھ کے مقررہ سینٹرز پر جا کے بوسٹر ویکسین ضرورلگوائیں۔اس کے علاوہ ضعیف افراد اور وہ لوگ جن کی دوسری بیماریوں کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہو گئی ہو وہ بھی جلد از جلد بوسٹر ویکسین لگوائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں