جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

عید الفطر پر سعودی عرب میں شدید بارش اور طوفان کا امکان

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر پر سعودی عرب میں شدید بارش اور طوفان کا امکان

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے۔سعودی ماہر موسمیات نے معاذ الاحمدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں اور عید الفطر پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل تک جاری رہے گا۔ پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہوگی۔ بارشوں کے باعث ملک میں موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ماہر موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقے میں موسم ابر آلود اور بارش والا ہے۔جنوب میں تہامہ کی بلندیوں پر، عسیر کے علاقے میں جازان، ابھا، الباحہ، النماص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…