اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جب میدان میں ہوں تو ہر میچ میں سو فیصد دینا پڑتا ہے،حارث رئوف

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ کافی وقت کے بعد آرام کا موقع ملا جس کا اب فائدہ ہوگا، تازہ دم ہو گیا ہوں، مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے، انرجی لیول بہتر کیا اور مسلز کو آرام ملا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کوشش ہے کہ کرکٹ اسکلز پر کام کروں

اور مزید بہتر کروں، جب میدان میں ہوں تو ہر میچ میں سو فیصد دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اہم سیریز ہے ، 5ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی ہیں، دونوں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، ورلڈکپ آ رہا ہے ، ون ڈے سیریز اہم ہے، اس سیریز سے ہمیں تیاری کا موقع ملے گا۔حارث رئوف نے کہا کہ ہم ایسا نہیں سوچتے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑے نام شامل نہیں، نیوزی لینڈ نے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل کیے ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں مقابلہ بڑھ رہا ہے، پاکستان کے لیے بیک اپ میں فاسٹ بولرز کا ہونا اچھی بات ہے، احسان اللہ کا آنا بھی اچھا ہے، دنیا پاکستان کے پیس بولرز کی تعریف کرتی ہے۔حارث نے کہا کہ ون ڈے سیریز سے کوشش کروں گا مزید سیکھوں اور جہاں مجھے بہتر ی چاہیے اسے بہتر کروں، کوشش ہو گی جو سیکھوں وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کام آئے، ایشیاکپ سے پہلے بھی ہماری ایک ون ڈے سیریز ہے تو اچھی تیاری ہو جائے گی۔قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ بیٹنگ کو بہتر کروں جس طرح شاہین آفریدی نے بہتر کی ہے، ویسے ہم بھی ایک دو چھکے لگا لیتے ہیں، شاہین آفریدی جب بیٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ میں بھی بیٹنگ کر لیتا ہوں، ہم ایک دوسرے سے گھلتے ملتے، اکٹھے رہتے اور مذاق کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…