ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج درخواست جمع کرانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ریگولرسکیم کے تحت حج کیلئے داخل تمام درخواستوں کوقرعہ اندازی کے بغیر منظورکرنے کافیصلہ کیاہے۔ وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار اوروفاقی وزیرمذہبی واقلیتی امورمفتی عبدالشکورنے جمعرات کویہاں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ رواں سال ریگولرسکیم کے تحت

عازمین کیلئے 44190 کوٹہ تھا جس کے جواب میں 72869 درخواستیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے سے جو معیاری طریقہ کاررائج ہے۔اس کے مطابق وزارت مذہبی امورنے پیرکے روز قرعہ اندازی کا پروگرام ترتیب دیا تھا تاہم وزیراعظم محمد شہبازشریف کی رہنمائی اوروفاقی وزیر مذہبی امور کی خواہش پر تمام درخواست گزاروں کی حج درخواستیں قبول کرلی گئی اورتمام درخواست گزاروں کواللہ کے گھرروانہ کئے جانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ضروری زرمبادلہ اوردیگر انتظامات وزیراعظم کی ہدایت اورسٹیٹ بینک کی معاونت سے کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ حجاج کرام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال پہلے پاکستان کی معیشت دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھی جو آج 47ویں نمبر پرہے، حجاج دعاکریں کہ47 ویں معیشت سے 24 ویں معیشت پردوبارہ آنے کاسفرجلدمکمل ہو۔وفاقی وزیرمذہبی واقلیتی امورمفتی عبدالشکورنے اس موقع پرکہاکہ وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی مہربانی ہے کہ انہوں نے کشادہ دلی کا مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ معاشی بحران پوری دنیا میں ہے اورپاکستان میں بھی مسائل ہیں تاہم وزیراعظم اوروزیرخزانہ نے ہمیشہ تعاون فراہم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر قبول کی جائیں گی، اللہ پاکستان کواچھے دن دوبارہ دکھائے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام درخواست گزاروں کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44190 تھا، اس سال حج کے لیے 72869 درخواستیں جمع ہوئیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔ اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…