ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالرز کی قلت پاکستانیوں کے لئے حج میں نئی رکاوٹ

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزرات مذہبی امور نے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئے ہیں۔پاکستانیوں کے لئے حج میں نئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے، اور غیر ملکی زر مبادلہ کی کمی سے ریگولر حج اسکیم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ذرائع مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ڈالرز کی قلت نے مشکلات کھڑی کردی ہیں،

کیوں کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت توقع کے مطابق ڈالر نہیں ملے۔ذرائع نے بتایا کہ وزرات مذہبی امور نے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالرمانگ لئے ہیں، اور درخواست کی ہے کہ مزید ڈالرز کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواستیں کم ملیں تو بچنے والا کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جاسکتا ہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق حکومت کو ریگولر اسکیم کے 43 ہزار 308 کے کوٹہ پر بینکوں میں 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، لیکن اسپانسر شپ اسکیم کے تحت توقع کے مطابق ڈالرز نہیں ملے۔وزارت مذہبی امور نے حج 2023 کے لئے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئیے ہیں، اور کہا ہے کہ اسپانسرز اسکیم میں ڈالرز توقع کے مطابق نہ آنے پر مجموعی طور پر 123 ملین درکار ہوں گے۔سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق 4 اپریل تک حج درخواستوں کی مکمل تفصیلات بینکوں سے مل جائیں گی، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بکنگ کم ہونے ہر کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…