جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہ رخ خان

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کے ملک میں نہ جاکر کھیلنے کی باتیں کی جارہی ہیں

اور اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 2010 کی ہے جس میں کنگ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ چیمپئنز ہیں۔ ویڈیو میں کنگ خان نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے دباؤ کا ذکر بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ان کی ٹیم میں وسیم اکرم سمیت 5کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی گئی کہ ان کی ٹیم میں بہت سے کھلاڑی پاکستانی ہیں۔کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کے کے آر ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں، جو سب سے بہترین ہیں، کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں انہیں مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے پڑوسی کی طرح رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…